سویڈن کا بیروت میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ
سویڈن نے بیروت میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وسیڈش حکام کا کہنا ہے کہ لبنان میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ غزہ جنگ کے وسیع تنازعے میں تبدیل ہونے کے خدشے پر کیا گیا ہے۔
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں مزید بحری جنگی جہاز تعینات کرنے کا فیصلہ
ساتھ ہی سویڈن نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
سویڈش وزیر خارجہ نے بتایا کہ سفارتی عملے کو بیروت چھوڑ کر قبرص جانے کی ہدایت کی گئی ہے، سفارت خانے کو عارضی طور پر منتقل کرنے کا منصوبہ ہے۔
ایران کا انتباہ: ’اسرائیل سے انتقال لینے کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے‘
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ابتدائی طور پر اگست کے مہینے کے لیے لیا گیا ہے، سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر منتقلی میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔
Comments are closed on this story.