Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میک اپ کے بغیر بالی وڈ کی معروف اداکارہ کی پرانی تصویر وائرل

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں وہ اپنی جوانی پر فخر کر رہی تھیں
شائع 03 اگست 2024 02:07pm
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ پرینکا چوپڑا
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ پرینکا چوپڑا

سوشل میڈیا پر معروف اداکاروں سے متعلق ایسی کئی تصاویر ہیں، جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں، حال ہی میں ایک ایسی ہی اداکارہ کی جوانی کی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔

اس تصویر میں موجود خاتون اداکارہ بالی وُڈ کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔

سیاہ کوٹ اور سیاہ پینٹ پہنے یہ اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ پرینکا چوپڑا ہیں، جو کہ اپنی جوانی کے دور میں موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی اس تصویر پر خاص توجہ دی جا رہی ہے، کیونکہ اس تصویر میں پرینکا حیرت انگیز طور پر کافی الگ دکھائی دے رہی ہیں۔

پرینکا چوپڑا ٹوئٹر پر ٹرول کا نشانہ

اگرچہ اداکارہ کے چہرے کی بڑی سی مسکراہٹ آج بھی اسی طرح قائم ہے، تاہم اس کے باوجود وہ کافی الگ دکھائی دے رہی ہیں۔

ڈیپ فیک کا تازہ نشانہ: پریانکا چوپڑا کی نامناسب ویڈیو بھی وائرل

جبکہ حال ہی میں اداکارہ نے ایک اور ویڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ کی تھی، جس میں سنہ 2000 کی یادیں شئیر کیں، اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے پہلی مرتبہ فلموں میں کام ممبئی سے شروع کیا تھا، مجھے یقین نہیں تھا کہ اسٹیج اور آپ سے مجھے اتنا پیار ملے گا۔

جب میں اسکول میں تھی، تو میں ہمیشہ ہی غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیا کرتا تھی،مگر جب کبھی میں گانوں پر پرفارم کرتی تو ایک الگ ہی احساس ہوتا تھا۔

پرینکا کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ مگر ماضی کی چند ویڈیوز کو دیکھ کر میں سوچتی ہوں کہ میں کتنی جوان تھی جو کہ کئی دنوں تک ریہرسل کرتی تھی۔

جبکہ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک 20 سال کی لڑکی تھی، جو کہ آج ایک خاتون بن چکی ہے، مجھے اپنے آپ پر فرخ ہے۔ آپ بھی وقت نکالیں اور اپنے آپ پر فخر محسوس کریں۔

Instagram

Bollywood actress

Priyanka Chopra

Old Picture