Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپائسی چکن اسپییگھٹی

اسپیگھٹی اور چکن کے ساتھ تیار کی گئی ایک مزیدار ڈش
شائع 03 اگست 2024 01:44pm

اجزاء

  • چکن بون لیس ، 250 گرام
  • لہسن ، چوپ کیا ہوا، ایک کھانے کا چچ
  • چلی گارلک ساس، 1/2 کپ
  • سویا ساس ، 1 کھانے کا چمچ
  • چلی ساس ، 1 کھانے کا چمچ
  • ووسٹر شائر ساس ، 1 کھانے کا چمچ
  • نمک ، حسب ذائقہ
  • کٹی لال مرچ، 1 کھانے کا چمچ
  • کالی مرچ پسی ہوئی، 1/2 کھانے کا چمچ
  • ٹماٹو پیسٹ، 3 کھانے کے چمچ
  • ٹماٹو پوری، 1/2 کپ
  • اسپیگھٹی، ایک پیکٹ ، ابال کر چھان لیں۔

سستااور چھوٹا مگر کارآمد کچن آئٹم ”جائفل“ جلد کو خوبصورت اور چمکدار بنا سکتا ہے

ترکیب

سب سے پہلے ایک کڑاہی میں تیل گرم رکھیں ۔ اب اس میں چوپ کیا ہوا لہسن ڈال کر سوتے کر لیں۔ اب اس میں چکن ڈال دیں اور اتنی دیر تک پکائیں کہ اس کا پانی خشک ہو جائے۔ آپ چاہیں تو اس میں سبزیاں بھی شامل کر سکتی ہیں۔

اب اس میں تمام اجزا شامل کر لیں اور دو منٹ تک پکائیں۔ اب اس میں ابلی ہوئی اسپیگھٹٰی ڈال دیں۔ اور اچھی طرح مکس کر لیں۔اور پھر ڈھکن ڈھک کر تھوڑی دیر کے لیے دم پر رکھ دیں ۔

مزیدار اسپیگھٹی تیار ہے۔

دسترخوان

Women

lifestyle

receipe