Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی کے پہلے روز ہی دلہن کی سگریٹ نوشی، ویڈیو وائرل

خاتون کی ویڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی تھی، جو کہ دلہن کی جانب سے ہی بنائی گئی
شائع 03 اگست 2024 01:19pm
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ ویڈیو اسکرین گریب

حال ہی میں بھارت میں ایک ایسی دلہن نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے، جہاں وہ سگریٹ سلگاتی دکھائی دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں میک اپ لگائے، عروسی لباس پہنے اور ہاتھوں میں مہندی لگائے خاتون کے ہاتھوں میں سگریٹ تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو میں دلہن شادی کی رات پہلی بار سسرال میں موجود تھی، تاہم چھپ چھپا کر سگریٹ سلگا رہی تھی۔

ایسے میں اچانک دلہے میاں آ گئے، جس پر ہڑ بڑا کر خاتون نے سب سے پہلے سگریٹ کو بھجایا اور پھر پریشانی کی حالت میں ہی دروازہ کھولا۔

مصری دلہا کی دلہن کو شادی ہال میں گھسیٹتے ہوئے لانے کی ویڈیو وائرل

سسرال میں کچھ گھنٹے ہی گزرے تھے کہ دلہن نے سگریٹ سلگانا شروع کی، حیرت انگیز طور پر خاتون اس منظر کی ویڈیو بھی بنا رہی تھیں، جو کہ ممکنہ طور پر خود اپلوڈ کی گئی تھی۔

ایک بہن دلہن بنی دوسری اس کی ساس بن گئی

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں، جس میں کہنا تھا کہ کوئی بھی دلہن پہلے ہی دن سسرال میں ایسا کیسے کر سکتی ہے؟

جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین اسے بھارتی ثقافت کے منافی بھی قرار جبکہ اسے ناقابل قبول قرار دے رہے ہیں۔

پاکستانی دلہن کو شوہر کے عجیب تحفے پر بھارتی حیران

تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین ایسے بھی تھے جو کہ خاتون کے عمل کو سپورٹ کرتے دکھائی دیے، ساتھ ہی اسے آزادی اظہار کا نام دے رہے ہیں۔

Instagram

Viral Video

Smoking

Bride

Cigarette