Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

سائبر کرائم کی وارداتوں میں اضافہ، 3 برس میں 3 لاکھ 86 ہزار شکایات موصول

صرف 178 ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں، رپورٹ
شائع 03 اگست 2024 12:56pm

ملک میں سائبر کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، 3 برس میں 3 لاکھ 86 ہزار شکایات موصول ہوئیں، 4 ہزار سے زائد مقدمات درج جبکہ ایک سو اٹھہتر ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین برس میں 2 لاکھ 46 ہزار816 شکایات کی تصدیق کی گئی جبکہ اسی عرصے میں 48 ہزار158 انکوائریاں کی گیں۔

سائبر کرائم کی جانب سے 4 ہزار67 مقدمات درج کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ مقدمات 2022 میں 1469 مقدمات درج ہوئےاور 178 ملزمان کو سزائیں ہوئی۔

علاوہ ازیں گزشتہ تین برس میں 367 ملزمان کی بریت ہوئی۔

پاکستان

cyber security