Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ممبئی کی سڑکوں پر تولیہ پہن کر لڑکی کی چہل قدمی

خاتون کی جانب سے ویڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی تھی، جسے کئی حلقے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے رہے ہیں
شائع 03 اگست 2024 12:45pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

سوشل میڈیا پر جہاں دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، وہیں اب چند ایسی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر رہی ہیں۔

حال ہی میں بھارتی سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو نے توجہ حاصل کی ہے، جہاں تولیہ پہنے خاتون ممبئی کی سڑک پر موجود تھی۔

نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کی سڑک پر تولیہ کے لباس زیب تن کیے ہوئے خاتون تنومیتا گھوش ہے جو کہ مینترا فیشن سپراسٹار ہیں، جبکہ حال ہی میں انہوں نے اپنے اس حیرت انگیز انداز کی بدولت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی اور تنقید کو دعوت بھی دی۔

ممبئی کی ایک سڑک پر موجود تنومیتا کے انسٹاگرام پر 37 ہزار سے زائد فالوورز ہیں، جبکہ انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی اس ویڈیو میں پس منظر پر ’توبہ توبہ‘ گانا لگایا گیا تھا۔

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کا پاکستان سے کیا تعلق ہے؟

دوسری جانب تنومیتا نے سر پر بھی تولیہ اوڑھا ہوا تھا، ساتھ ہی کانوں میں بُندے پہنے ہوئے تھے۔

اگرچہ یہ اسٹائل غیر معمولی معلوم ہو رہا تھا، تاہم آس پاس موجود شہری بھی حیرت سے انہیں تک رہے تھے، جبکہ تنومیتا گاڑی سے اتر کر بس اسٹاپ کے قریب مقامی دکان کیطرف جا رہی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ دیر بعد ہی تنومیتا نے سر پر موجود تولیہ اتار کر ڈرامائی انداز میں بال سکھانا شروع کیے۔ تنومیتا کی جانب سے تولیے کے نیچے ٹاپ نما ڈریس پہنا تھا۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ کچھ اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

Instagram

social media

mumbai

towel