Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عروبہ مرزاکی اپنی منگنی سے متعلق افسوسناک اپ ڈیٹ

یہ خبر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئرکی ہے
شائع 03 اگست 2024 12:50pm

مشہور پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور تماشہ سیزن 2 کی فاتح عروبہ مرزا نے کچھ عرصہ قبل حارث سلیمان سے منگنی کی تھی۔ منگنی کی اس تقریب پرجوڑے نے ایک شاندار جشن منایا اور ان کی تصاویر پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اب عروبہ مرزا کے مداحوں کے لئے افسوسناک خبر ہے کہ عروبہ مرزا نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے باہمی اتفاق سے منگنی ختم کردی ہے اور وہ اب ساتھ نہیں ہیں۔ عروبہ مرزا نے اس وقت پرائیویسی کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے یہ اپ ڈیٹ اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

عروبہ مرزا متعدد ڈراموں میں مرکزی اداکارہ کے طور پر نظر آچکی ہیں۔آج کل وہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں مستقل مہمان بھی ہیں، جہاں وہ اپنے مشورے اور تجربات شیئر کرتی ہیں۔

ذاتی زندگی مٰیں وہ ایک سنگل مدر ہیں ۔ ان کی ایک بیٹی ہے، انہوں نے اپنی والدہ کی مدد سے اکیلے ہی اپنی بیٹی کی پرورش کی ہے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity