Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

مانسہرہ: مہانڈری میں سیلابی ریلا 16 دکانیں بہا کر لے گیا، ماں بیٹا جاں بحق

وادی کاغان کے علاقہ گھنول اور منور ویلی میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی
شائع 03 اگست 2024 12:37pm

وادی کاغان کے علاقہ گھنول اور منور ویلی میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی، مہانڈری میں سیلابی ریلا 16 دکانوں کو بہاکر لے گیا جبکہ شاہراہ کاغان بھی تاحال بحال نہ ہوسکی۔

حالیہ مون سون کی بارشوں نے کاغان ویلی میں تباہی مچادی جس سے منور کے رہائشی ماں بیٹا جاں بحق جبکہ مہانڈری میں 16دوکانیں بھی دریا اور منور نالہ اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔ شاہراہ کاغان پر مہانڈری کے مقام پر قائم پل ٹوٹنے سے کئی سیاح اور مقامی افراد کاغان ویلی میں محصور ہوگے ہیں۔

منور ویلی میں چھوٹے 12پل ٹربائن جبکہ وادی کی گئی رابط سڑکیں بھی ٹوٹ گئین جبکہ درجنوں ٹراؤٹ ٹراؤٹ فش فارمز ٹوٹنے سے کروڑوں کا نقصان ہوگیا۔

چیف سیکریٹری خیبر پختونخواہ چوہدری ندیم اسلم بھی کاغان ویلی پہنچ گے، ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے شبیر خان اور ڈی سی مانسہرہ نے بریفننگ دی چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ناران کے اندر کوئی غذائی قلت نہیں، کے ڈی اے نے سیاحوں کو باحفاظت نکال لیا پل کو ایک ہفتہ تک نصب کرکے شاہراہ کاغان کو بحال کریں گے۔

شاہراہ کاغان کی بحالی کے لئے این ایچ اے کی بھاری مشینری کام کررہی ہے تاہم نالہ سے پانی کا بہاو کم ہونے کے بعد عارضی طور پر چھوٹی گاڑیوں کے لئے راستہ بحال ہو جائے گا عوام نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہیکہ امدادی سرگرمیوں کی رفتار تیز کرکے عوامی مشکلات کم کی جائیں۔

پاکستان

KPK

moon soon rain