Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی پارلیمنٹ میں بندر دندناتے ہوئے پھرنے لگے

بندر کی پارلیمنٹ میں موجودگی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی حاصل کرلی
شائع 03 اگست 2024 12:10pm
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ ویڈیو اسکرین گریب

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعوے دار بھارت کی پارلیمنٹ میں بندر گھس آیا ہے، بندر کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی بھی توجہ حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ میں جمعے کے روز منظر دیکھا گیا ہے، جہاں ممبران اسمبلی کے لیے مختص لابی میں بندر گھس آیا تھا۔

انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئر کنڈیشنڈ لابی میں موجود بندر اس ماحول کو دیکھ کر حیران بھی تھا اور دلچسپ ردعمل بھی ظاہر کر رہا تھا۔

بندر کی جانب سے اس وقت انٹری دی گئی تھی، جب پارلیمنٹ میں یونین بجٹ کے حوالے سے بحث کی جا رہی تھی۔

جہلم : سرکس کے بندر بے قابو، گھروں میں داخل ہوگئے

سوشل میڈیا پر بندر کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپی کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، ساتھ ہی پارلیمنٹ کی سیکیورٹی پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل جی 20 سمٹ میں بھی پارلیمنٹ کے کیمپس میں آگئے تھے، جس نے عالمی توجہ بھی سمیٹ لی تھی۔

Instagram

Viral Video

Monkey

indian parliament