Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبر پختونخوا کی انسدادِ دہشت گردی جنگ میں 2080 پولیس افسر و اہلکار شہید

پشاور 367 شہادتوں کے ساتھ سرِفہرست، ایلیٹ فورس کے 111 اہلکار بھی قربان ہوئے۔
شائع 03 اگست 2024 11:52am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک 2080 پولیس اہلکار اور افسر شہید ہوئے ہیں۔

پولیس کی دستاویز کے مطابق سب سے زیادہ 367 افسر اور اہلکار پشاور میں شہید ہوئے ہیں۔

پولیس کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق بنوں میں 239، ڈیرہ اسماعیل خان میں 234، مردان 121 اور سوات میں 104 افسروں اور اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا ہے۔

پولیس کی جاری کردہ دستاویز کے مطابق صوبے بھر میں ایلیٹ فورس کے 111 اہلکاروں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا ہے۔

سینٹرل پولیس آفس کی جاری کردہ دستاویزکے مطابق ضلع کرم میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا۔ تورغر اور کوہستان میں 2 ، 2 جبکہ ضلع مہمند میں اب تک 4 پولیس اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔

پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں 4 اگست کو پولیس کے شہدا کی یاد میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

KYBER PAKHTUNKHWA

POLICEMEN MARTYRED

POLICE DOCUMENT

ELITE FORCE

PESHAWAR PROMINENT