Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

چینی یونی ورسٹی نے شادی میں ڈگریاں دینا شروع کردیں

چینی یونی ورسٹی کی جانب سے شادی کے اس کورس کا مقصد چین میں شادی کی انڈسٹری کو فروغ دینا ہے
شائع 03 اگست 2024 11:50am
تصویر بذریعہ: اے ایف پی
تصویر بذریعہ: اے ایف پی

چین میں پہلی مرتبہ یونی ورسٹی میں شادی کے حوالے سے مضامین آفرز کیے جا رہے ہیں، سوشل میڈیا پر اس خبر کے باعث سوشل میڈیا صارفین بھی متوجہ ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین کی سول افئیرز یونی ورسٹی کی جانب سے انڈر گریجویٹ میں شادی کے حوالے سے مضامین شامل کرلیے گئے ہیں۔

یونی ورسٹی کی جانب سے میرج کلچر اور شادی سے متعلق انڈسٹری کے فروغ کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے، جبکہ شادی کا منفرد کورس رواں سال کے ستمبر کے مہینے سے شروع ہونے جا رہا ہے۔

دیگر پرفیشنل انڈسٹریز کی طرح شادی سے متعلق کاروبار کو بھی باقاعدہ طور پر انڈسٹری کے طور پر متعارف کرانے کا اعادہ کیا گیا ہے۔

اپنے 2 بچوں کے قاتل چینی نوجوان اور گرل فرینڈ کو سزائے موت

واضح رہے چینی یونی ورسٹی کی جانب سے فیصلہ چین کی آبادی مسلسل دوسرے سال گرنے کے باعث کیا گیا ہے۔

چین میں جوڑوں کو تین بچوں کی پیدائش کی اجازت

چینی میڈیا کے مطابق اس کورس میں شادی کی انڈسٹری کی بنیاد، چین کی مثبت شادی اور فیملی کلچر کو اجاگر کیا جائے گا، ساتھ ہی اسی کورس میں چینی میرج کسٹمز میں اصلاحات کا بھی عزم کیا گیا ہے۔

واضح رہے چین کے نیشنل بیورو آف اسٹیٹسکس کی رپورٹ کے مطابق چین میں آبادی میں 2 اعشاریہ 8 ملین کی کمی آئی ہے۔ اس وقت آبادی 1 اعشاریہ 4097 بلین ہے، جبکہ 2022 میں 1 اعشاریہ 4118 بلین تھی۔

جبکہ برتھ ریٹ رواں سال 9 اعشاریہ 2 فیصد ہے جو کہ 2022 میں 9 اعشاریہ 56 فیصد تھا۔

Wedding

Marriage

chinese university

course

undergraduate program