Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیسمین بھسین کو لینز کےحوالے سے خصوصی ہدایت مل گئی

کانٹیکٹ لینز پہنتے وقت کیا احتیاطی تدابیر اختیار کریں؟
شائع 03 اگست 2024 11:01am

جیسمین بھسین،جن کی آنکھیں کچھ دنوں پہلے کانٹیکٹ لینز لگانے کی وجہ سے خراب ہو گئی تھی، علاج کے بعد اب ان کی آنکھیں بالکل ٹھیک ہوگئی ہیں ، تاہم ان کے ڈاکٹر نے انہیں وہ احتیاطی تدابیر بتادیں ، جو انہیں لینز لگانے کے دوران کرنی چایے۔

دراصل بھیسن کی آنکھیں ایکسپائرڈ لینز پہننے کی و جہ سے خراب ہو گئی تھیں۔ لینز کو ڈبونے کے لیے جو خاص کیمیکل ہوتا ہے ، وہ کیمیکل اپنی میعاد ختم ہونے کی وجہ سے تیزاب جیسا ہو گیا تھا اور جب جیسمین نے اس کیمیکل میں رکھے ہوئے لینز لگائے تو اس سے اس کی آنکھیں خراب ہوگئیں تھیں۔

بھارتی خاتون بچوں کی حوالگی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی

ڈاکٹڑز کا کہنا ہے کہ ہمیشہ پیکٹ سے لینس کھولنے کے بعد اسے عینک کے محلول سے دھو لیا جائے، تا کہ آنکھوں کو کیمائی محلول سے محفوظ رکھا جا سکے، اس کے علاوہ لینز اور اس سے متعلقہ اشیا کو استعمال کرتے وقت اس کی ایکسپائری ضرور چیک کرتے رہنا چاہیے۔ کیونکہ ایکسپائرڈ لینس آنکھوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

ڈاکٹروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ لینس سے ہونے والے انفیکشن سے بچنا ضروری ہے۔ اگر اس سےنہ بچاجائے تو اس کے بیکٹریا کچھ دنوں میں آنکھوں کو نقصان دے سکتے ہیں۔ لینس سے کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف ہوجائے تو اپنے معالج خود نہ بنیں اورنہ ہی کیمسٹ سے خریدے گئے آئی ڈراپس ڈالیں، بلکہ کسی بھی تکلیف کی صورت میں کسی ماہر آئی اسپیلشٹ سے رجوع کیا جائے اور چیک اپ کے بعد ان کی تجویزکردہ ہداہت پر عمل کیا جائے۔

صحت

lifestyle

eye care