Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ میں 3 لڑکیوں کی چاقو حملے میں ہلاکت کا معاملہ، پرتشدد مظاہرین کا پولیس پر پتھراؤ، گاڑیاں نذر آتش

ساؤتھ پورٹ کے بعد لیورل پول اور سندرلینڈ میں پر تشدد احتجاج جاری ہے، پتھراؤ سے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے
شائع 03 اگست 2024 09:05am

برطانیہ میں تین لڑکیوں کی چاقو حملے میں ہلاکت کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا۔

واضح رہے کہ 17 سالہ چاقو بردار حملہ آور نے لیورپول کے قریب ساؤتھ پورٹ کے علاقے میں یوگا اور ڈانس ورکشاپ کے دوران حملہ کیا۔ چاقو حملے میں یوگا اور ڈانس ورکشاپ میں شریک نوجوان لڑکیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ حملے میں 2 بچے 6 بچیوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمی بچوں سمیت 8 افراد کی حالت نازک ہے۔

مذکورہ واقعہ کے بعد پولیس کے خلاف نفرت عروج پر پہنچ چکی ہے کیونکہ پولیس تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ساؤتھ پورٹ کے بعد لیورل پول اور سندرلینڈ میں بھی احتجاجی مظاہرے پھٹ پڑے ہیں۔ سیکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی۔

برطانیہ: ڈانس ورکشاپ میں چاقو سے دو بچے ہلاک اور 9 زخمی

مظاہرین نے پولیس پر بھی پتھراؤ جس سے کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔ واضح رہے انگلستان اور ویلز میں چاقو کے حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے، برطانوی امور داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق، دسمبر 2023 تک 12 مہینوں میں چاقو سے حملوں کے 14 ہزار 577 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے لکھا کہ واقعہ انتہائی خوفناک اور دہلا دینے والا ہے، میری ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

British

Death threats

ferocious knife attack

برطانیہ میں چاقو حملہ

برطانیہ میں بچوں کی ہلاکت