Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چاندی کے زیورات چمکانے ہوں یاکپڑوں سے داغ ہٹانے ہوں ،ٹوتھ پیسٹ آپ کی مدد کر سکتا ہے

ٹوتھ پیسٹ سے دانتوں کو برش کرنے کے علاوہ بھی کئی کام لیے جا سکتے ہیں
شائع 03 اگست 2024 09:06am

کسی زمانے میں دانتوں کو صاف کرنے کے لیےکئی طریقے استعمال ہوتے تھے، جن میں کالا منجن، ٹوتھ پاوڈر، پیسٹ وغیرہ شامل تھے۔ لیکن اب گھروں میں زیادہ تر ٹوتھ پیسٹ کو ہی ترجیح دی جاتی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں؟ ٹوتھ پیسٹ سے دانتوں کو برش کرنے کے علاوہ بھی کئی کام لیے جا سکتے ہیں۔

ٹوتھ پیسٹ تقریبا ہر گھر میں ہی موجود ہوتا ہے۔ اسے دانتوں کے علاوہ کئی دوسی چیزوں سے داغ ہٹانے کے بھی کام میں لایا جاسکتاہے، جیسےاگر آپ چاندی کی چمک واپس لانا چاہتے ہوں یا کپڑوں سے داغ ہٹانا ہوں تو یہ ٹوتھ پیسٹ اس سلسلے میں کافی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

کپڑوں سے چائے یا کافی کے داغ دور کرنے کے کار آمد ٹوٹکے

عموما چاندی کے زیورات اور برتن بہت جلد کالے پڑ جاتے ہیں۔ ان کی کھوئی ہوئی چمک دوبارہ لانے کے لیے تھوڑے سے ٹوتھ پیسٹ کو برش کی مدد سے لگائیں اور چاندی کی چیزوں کو ہلکے ہاتھ سے صاف کر لیں۔ اب اسے نیم گرم پانی سے سے دھو کر خشک کر لیں ۔ چاندی کی چیزیں چمک اٹھیں گی۔

گھر میں چھوٹے بچے ہوں اور گھروں کی درودیوار پر رنگوں یا پینسل سے نقش ونگار نہ بنے ہوں ایسا ہو نہیں سکتا ہے۔ دیواروں سے ان نشانات کو ہٹانے کے لیے تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ ان نشانات پر لگائیں اور پھر اسےرگڑ لیں۔ جب نشانات چلے جائیں تو دیوار کو کسی گیلے کپڑے سے صاف کر لیں۔

کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ کپڑوں پر دھبے رہ جاتے ہیں ، جو کسی طرح بھی جانے کا نام نہیں لیتے ہیں، ایسی صورت میں ان داغوں پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور ٹوتھ برش سے اس وقت تک صاف کریں، جب تک کہ داغ مکمل پر نہ نکل جائے، ا س کے بعد اس کپڑے کو پانی سے دھو لیں۔

بالوں کو ڈائی کرنے کے بعد اکثر اس کے نشان جلد کے اوپر رہ جاتے ہیں آپ کو چاہیے کہ ان نشانات کو دور کرنے کے لیے جلد کے ان حصوں پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور آہستہ آہستہ رگڑیں۔ نشان غائب ہوجائے گا۔

استری اور ہیئر اسٹریٹنر کی سطح پر بعض اوقات گندگی جم جاتی ہے، جس سے وہ صحیح طرح کام نہیں کر پاتے ہیں، انہیں صاف کرنے کے لیے برش کی مدد سے اس حصے پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اورکچھ دیر تک رگڑیں۔ گندگی دور ہوجائے گی۔

lifestyle

Hacks

Tooth Paste