کملاہیرس نےصدارتی امیدوار بننےکےلیےدرکار پارٹی ووٹ حاصل کرلیے
کملاہیرس نے ڈیموکریٹ پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کے لیے درکار پارٹی ووٹ حاصل کرلیے۔
چار ہزار سے زائد پلیجڈ ڈیلی گیٹس میں سے تین ہزار نو سو تئیس کی حمایت حاصل کی، کملا امریکی تاریخ میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے والی پہلی غیر سفید فام خاتون ہیں۔
کملاہیرس کو باضابطہ طور پر ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار اگلے ہفتے نامزد کیا جائے گا۔ کملا ہیرس ڈیموکریٹک صدارتی بیلٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی واحد امیدوار تھیں۔
انسٹھ سالہ کملاہیرس، سابق امریکی سینیٹر اور کیلیفورنیا کی اٹارنی جنرل ہیں جو پانچ نومبر کے انتخابات میں کامیاب ہونے کی صورت میں امریکا کی صدر بننے والی پہلی خاتون ہوں گی۔
مزیدپڑھیں:
ٹرمپ کے بھتیجے نے کملا ہیرس کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا
کملا ہیرس نے زوم کال کا ریکارڈ توڑ دیا، 90 منٹ میں 2 لاکھ ڈالر چندہ بھی جمع
Comments are closed on this story.