Aaj News

منگل, جنوری 21, 2025  
20 Rajab 1446  

مولانا فضل الرحمان قطر روانہ، اسماعیل ہنیہ کے لواحقین سے تعزیت کریں گے

مولانا فضل الرحمان کے وفد میں علامہ راشد سومرو اور مفتی ابرار احمد بھی شامل ہیں
شائع 02 اگست 2024 11:00pm

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ قطر روانہ ہوگئے ۔ جہاں وہ شہید اسماعیل ہنیہ کے لواحقین سے تعزیت کریں گے۔

اسلم غوری نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان شہید اسماعیل ہنیہ کے لواحقین اور حماس رہنمائوں سے تعزیت بھی کریں گے ۔

ترجمان نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان جدہ سے قطر پہنچیں گے۔ مولانا فضل الرحمان عمرہ کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ میں موجود تھے ۔

مولانا فضل الرحمان کے وفد میں علامہ راشد سومرو اور مفتی ابرار احمد بھی شامل ہیں ۔