Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے پرغور، معاشی ٹیم کو ٹاسک مل گیا

انکم ٹیکس ریلیف پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جائے گا، ذرائع
شائع 02 اگست 2024 10:54pm

حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے پرغور شروع کر دیا ہے جس کے لئے وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو ٹاسک بھی دے دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ماہانہ 1 لاکھ تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح میں نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ایک لاکھ ماہانہ تنخواہ پر ڈھائی فیصد انکم ٹیکس واپس لیا جاسکتا ہے، اس حوالے سے انکم ٹیکس ریلیف پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کم تنخواہ والے سلیب کو 40 ارب روپے کا ریلیف دیے جانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

حکومت نے رواں مالی سال سالانہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ کمانے والوں کا انکم ٹیکس 5 فیصد کیا ہے۔ ایک لاکھ روپے تک ماہانہ آمدن پر انکم ٹیکس 5 فیصد کر دیا گیا ہے

federal government

rupees 1 lakh