Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں سیوریج لائن دھنس گئی، مرمتی کام 24 گھنٹوں میں مکمل ہوگا

دھنسنے والی سیوریج لائن 24 انچ کی ہے
شائع 02 اگست 2024 10:01pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی میں نارتھ ناظم آبا بلاک ون میں سیوریج کی لائن دھنس گئی، چیف انجینئرسیوریج کے مطابق مرمتی کام اگلے 24 گھنٹوں میں مکمل کیا جائے گا۔

چیف انجینئر سیوریج کے مطابق سی ای او واٹر کارپوریشن کی ہدایت پر متاثرہ سیوریج لائن کی مرمت کا کام شروع کیا۔

ترجمان کے مطابق دھنسنے والی سیوریج لائن 24 انچ کی ہے، فوری مرمتی کام شروع نہ کیا جاتا روڈ مزید متاثر ہوتا۔

مرمتی کام کے دوران چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عاطف خان واٹر کارپوریشن کے ہمراہ رہے۔ ڈی سی سینٹرل نے بھی مزید نقصان سے بچنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا کہا تھا۔

karachi

mayor karachi

Water and Sewerage Board