Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلسطین کے معاملے پر حکومت کیساتھ کھڑے ہو کر پارلیمان کی روایت کو برقرار رکھا ہے، بیرسٹرگوہر

قوم نے دکھانا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، اسد قیصر
شائع 02 اگست 2024 07:21pm

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ آج پارلیمنٹ میں ہم نے یہ دکھایا ہے کہ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اور حکومت کیساتھ کھڑے ہو کر پارلیمان کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 5 اگست کوسب سے بڑا جلسہ کرنےجارہےہیں صوابی جلسےمیں ملک بھرسےلوگ آئیں گے۔ جب تک عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتا بھوک ہڑتال کیمپ جاری رہے گا۔ یہ علامتی بھوک ہڑتال ہے جو ہم روز کر رہے ہیں، عمران خان بہت جلد باہر ہوں گے اور لیڈ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت اوآئی سی کانفرنس بلانےمیں ناکام رہی ہے، پی ٹی آئی دورمیں3اوآئی سی کانفرنس بلائی گئی تھیں۔ مسلم دنیا اکھٹی ہوگی توفلسطین اورکشمیرکوآزادی ملےگی، ہم اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی مذمت کرتےہیں

جبکہ اسد قیصر نے کہا کہ 5 اگست کو بہت بڑا جلسہ ہوگا، ہمارا 2 نکاتی ایجنڈا ہے ایجنڈے میں عمران خان ، اہلیہ، شاہ محمود و دیگر اسیران کی رہائی شامل ہے قوم نے دکھانا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے بجلی کے بلوں میں اضافہ کسی طور پر قابل برداشت نہیں ہے ۔

Asad Qaiser

Barrister Gohar Ali Khan