Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ہربھجن سنگھ پاکستان کی نفرت میں سب سے آگے نکل گئے

شاہد آفریدی کے 4 چھکوں کی تصویر پر سابق بھارتی کرکٹر بدتمیزی پر اتر آئے۔
شائع 02 اگست 2024 06:45pm
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ ایک بار پھر پاکستان کے خلاف بیانات دیتے دکھائی دئے۔ پاکستان کا بغض رکھنے والے ہربھجن سنگھ اس مرتبہ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پاکستانی اسپورٹس جرنلسٹ سے الجھ گئے۔

واضح رہے ہربھجن سنگھ ان بھارتیوں میں شامل ہوتے ہیں جو پاکستان میں نہ صرف کوئی کرکٹ کا بڑا ایونٹ ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں بلکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے پر بھی مخالف بیانات دینا شروع کردیتے ہیں۔

چیمپئینز ٹرافی 2025: ہربھجن سنگھ نے پھر پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کردیا

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر گزشتہ روز مقامی صحافی نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور ہربھجن کی گیند بازی پر شاہد آفریدی کے 4 چھکوں کی تصویر لگائی جس پر سابق بھارتی کرکٹر بدتمیزی پر اتر آئے۔

ہربھجن نے بھی صحافی کی پوسٹ کے جواب میں ایک پوسٹ کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی جو معروف اخبار ہیرڈ سن کی تھی، جس میں مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کی تصویر اور کرکٹ کا تاریک ترین دن کے نام سے سرخی لکھی تھی۔

سابق کرکٹر نے صحافی فرید خان کی ٹوئٹ پر انتہائی ہتک آمیز رویہ اپناتے ہوئے جواب دیا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن اصل مسئلہ کیا ہے میں تمہیں بتاتا ہوں! نیچے دی گئی تصویر دیکھو اور یہاں سے (ایف) ہوجاؤ، تمہیں ایف کا مطلب تو سمجھ آگیا ہوگا یا سمجھاؤں۔

انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ براہ کرم (ایف) کا یہ مطلب نہ سوچیں! آپ جانتے ہیں میں کیا کہنا چاہ رہا ہوں۔

ہربھجن سنگھ نے انگریزی لفظ کا استعمال کرتے ہوئے ذو معنیٰ جملے ادا کیے۔ ہربھجن کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

Pakistan Cricket Team

harbhajan singh

Icc Champions Trophy 2025