Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی شوٹر کشمالہ طلعت بھی پیرس اولمپکس سے آؤٹ

شوٹنگ مقابلے میں 40 شوٹرز میں سے کشمالہ طلعت 22 ویں پوزیشن رہی۔
شائع 02 اگست 2024 05:49pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاکستانی خاتون شوٹر کشمالہ طلعت پیرس اولمپکس 2024 سے باہر ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق 25 میٹر پسٹل شوٹنگ مقابلے میں کشمالہ طلعت فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کرسکیں جس کے باعث وہ ایونٹ سے آؤت ہوگئیں۔

شوٹنگ مقابلے میں 40 شوٹرز میں سے کشمالہ طلعت 22 ویں پوزیشن رہی۔

کشمالہ طلعت نے مجموعی طور پر 289 پوائنٹس اسکور کیے۔

ایونٹ سے ٹاپ 8 شوٹرز نے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کی ایک اور خاتون ایتھلیٹ فائقہ ریاض بھی خواتین کی سو میٹر ریس میں فائنل راؤنڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔ پینتیس ایتھلیٹس میں فائقہ ریاض کا چوبیسواں نمبر رہا۔

kishmala talat

out

paris olympics 2024

Disqualified