Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ محکمہ موسمیات نے اعداد و شمارجاری کردیے

شہر کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
شائع 02 اگست 2024 05:48pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج بھی بادل برسے، بارش سے متعلق محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کیماڑی میں سب سے زیادہ 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ مسرور بیس پر10ملی میٹر اور اورنگی ٹاون میں 9.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

کراچی میں پھر بادل برس پڑے، ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

ڈیفنس فیز 2 میں 3.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، فیصل بیس اور حسن اسکوائر پر 2 جب کہ جناح ٹرمینل اور ناظم آباد پر1ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

موسمیات اور یونیورسٹی روڈ پر0.4 ملی میٹر اور گلشن معمار میں 0.5 ملی میٹر برسات ریکارڈ ہوئی۔

karachi

Met Office

Karachi Rain