Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

ناروے کپ 2024 : پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے محمد کاشف نے 2، محمد جنید نے ایک گول اسکور کیا
شائع 02 اگست 2024 05:22pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

میگا ایونٹ کے سنسنی خیز کوارٹر فائنل کے بعد پاکستان نے جرمنی کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

سنسنی خیز مقابلے میں قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے جرمن ٹیم کو 3-2 اسکور سے شکست دی۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے جرمنی کے خلاف میچ آخری لمحات میں گول کرکے جیت لیا۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے میچ کے پہلے ہاف میں 1 گول کیا۔

جبکہ دوسرے ہاف میں 2 گول کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی۔ قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے محمد کاشف نے 2، محمد جنید نے ایک گول سکور کیا۔

اس سے قبل قومی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ناروے کے سٹرنڈیم کلب کو کوارٹر فائنل میں 3-2 گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم آج رات سیمی فائنل میں مدمقابل ہوگی۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم 2023 میں ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم تھی۔

semi final

Germany

pakistan child football team