ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کا جن بے قابو، کون کون سی اشیا مہنگی ہوئیں؟
ایک ہفتے میں آلو، پیاز، دہی، دال مسور، دال ماش اورتازہ دودھ ،مرغی سمیت 24 اشیاء کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا ۔۔ ادارہ شماریات نےمہنگائی کےاعدادوشمارجاری کر دیئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.41 فیصد پرآگئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زندہ مرغی کی فی کلوقیمت میں 25 روپےاضافہ ہوا، انڈے کی فی درجن قیمت میں 4 روپے ایک ہفتے میں دال چنا 3 روپے تک مہنگی ہوئی۔ لہسن کی فی کلو قیمت میں دو روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے میں مہنگی ہونے والی اشیاء میں آلو، پیاز، دہی، دال مسور، دال ماش، تازہ دودھ شامل ہیں، رواں ہفتے بجلی 1 روپے 18 پیسے سستی ہوئی، آٹے کا 20 کلو تھیلا 23 روپے تک سستا ہوا۔ جبکہ ایک ہفتے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کے اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتےمیں 24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، میں7 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور20 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
Comments are closed on this story.