Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی ایک اور ایتھلیٹ پیرس اولمپکس سے باہر

100 میٹر ریس میں فائقہ ریاض فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہ کرسکیں
شائع 02 اگست 2024 04:33pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی فائقہ ریاض اگلے 100 میٹر دوڑ کے اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی نہ کرسکیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی ایتھلیٹ فائقہ ریاض کی میٹر دوڑ کے ابتدائی راونڈ میں کھلاڑی کی ٹائمنگ 12.49 رہی، فائقہ اپنی ہیٹ میں چھٹے نمبر پر تھیں۔

عالمی ایتھلیکٹس فیڈریشن کی منظوری سے وائلڈ کارڈ انٹری کی حامل قومی ویمن چیمپئین 25 سالہ فائقہ ریاض ابتدائی راؤنڈ کے ہیٹ مقابلے میں ہی ناکام رہیں۔

فائقہ ریاض نہ ہیٹ میں ٹاپ تین میں رہیں نہ اگلے پانچ مجموعی بہترین پلیئرز میں آسکیں۔

Pakistani athlete

paris olympics 2024

faiqa riaz