Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہریار منور اور عروہ حسین نےراحت فتح علی خان کے گانے پررومانس شروع کر دیا

گانے کی شوٹنگ لاہور کے خوبصورت قلعے میں کی گئی ہے

رومانوی ہیرو شہریار منوراور ذہین اور خوبصورت اداکارہ عروہ حسین کوراحت فتح علی خان کے گانے عشق رنگاری کے لیے ایک ساتھ لایا گیا ہے اور وہ دونوں اپنے اپنے کرداروں میں غیر معمولی طور پر دلکش اور فٹ نظر آرہے ہیں۔

اس گانے کی شوٹنگ لاہور کے خوبصورت قلعے میں کی گئی ہے۔ گانے میں ایک یک طرفہ محبت کی کہانی کو پیش کیا گیا ہے۔ عروہ نے ایک بے لوث محبت کے دکھ کو بہت خوبصورتی اور مہارت سے پرفارم کیا ہے۔ جبکہ شہریار نے بھی اچھا کام کیا ہے۔ ویڈیو کے مناظر دیکھنے میں سحر انگیز ہیں۔

”برزخ“ کی تعریف اورتشہیرنادیہ خان کو مہنگی پڑ گئی، مداح برہم ہو گئے

سوشل میڈیا صارفین گانے اور ویڈیو کے مرکزی کرداروں کو پسند کر رہے ہیں۔ ایک صارف کے اسے بالی وُڈ سے بہتر کاسٹ کہا۔ ایک اور صارف نے شہر یار اور عروہ کی کیمسٹری کی تعریف کی اور انہیں کسی ڈرامے میں ایک ساتھ کام کرنے کی خواہش کردی۔

Celebrities

entertainment

lifestyle

Rahat Fateh Ali Khan