Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صبا فیصل کی خالہ انتقال کرگئیں

انتقال کی خبر صبا فیصل نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر دی
اپ ڈیٹ 03 اگست 2024 05:44am

مشہور پاکستانی سینیئر آرٹسٹ صبا فیصل کی خالہ انتقال کر گئیں۔

انتقال کی خبر صبا فیصل نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے چاہنے والوں کو دی۔

انہوں نے اس کے ساتھ اپنی خالہ کی تصویر بھی پوسٹ کی۔

دانیہ شاہ نکاح کے بعد منظر عام پر آگئی، ویڈیو وائرل

اداکارہ اور ماضٰی کی پی ٹی وی کی نیوز کاسٹر نےایک اور انسٹاگرام اسٹوری بھی شیئر کی ،جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

مرحومہ کا سیالکوٹ میں اپنا بیوٹی پالر ہے۔

یاد رہے کہ صبا فیصل اپنی ویڈیوز اورمختلف پروگرام میں اپنی چھوٹی بہن اور خالہ کے ساتھ نظرآتی رہی ہیں۔

حال ہی میں صبا فیصل اور ان کی بیٹی کے خان کعبہ کی زیارت بھی کیے، جہاں سے انہوں نے مکمل حجاب میں اپنی تصاویر اور ویڈیوزبھی شیئر کی ہیں۔

اس خبر کے ایک ابتدائی ورژن میں غلطی سے صبا قمر کی خالہ کی جگہ بہن لکھ گیا تھا۔ ادارہ اس غلطی پر معذرت خواہ ہے۔ متعلقہ فرد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ ایڈیٹر

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity