Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

”اسماعیل ہنیہ کا خون حشر تک قاتلوں کا پیچھا کرے گا“

اسرائیل کو سکون نہیں ملے گا، حماس کے شہید سربراہ کی بیٹی اور بہو کے ری ایکشن کی دل خراش ویڈیو
شائع 02 اگست 2024 03:16pm

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت نے دنیا بھر میں رنج و غم کی لہر دوڑادی ہے۔ اس مظلومانہ شہادت کی دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے۔

اس موقع پر اسماعیل ہنیہ کی بیٹٰی خولہ اور بہو ایناس نے بھی شدید ردِعمل جاری کرتے ہوئے ایک ایسی ویڈیو جاری کی ہے جس کے دل خراش پیغام نے لوگوں کو اشک بار کردیا ہے۔

خولہ نے کہا ہے کہ والد کی شہادت پر ہمیں فخر ہے۔ اسرائیلی حکومت کی یہ سوچ بالکل بے بنیاد ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے سے سکون مل جائے گا، جشن منانے کا موقع ہاتھ آئے گا۔ خدا کی قسم! میرے والد کا خون حشر تک قاتلوں کا پچھا کرے گا اور انہیں کیفرِ کردار تک پہنچاکر دم لے گا۔ اللہ نے چاہا تو اسماعیل ہنیہ کیہ شہادت سرزمینِ مقدس کی فتح پر منتج ہوگی۔

اپنے پیغام میں اسماعیل ہنیہ کی بہو ایناس نے کہا کہ ہم ہر حال میں اللہ کی رضا پر خوش ہیں، راضی ہیں۔ تقدیر پر ہمارا ایمان ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم ایک ایسی ہستی کے جانے پر اظہارِ افسوس کر رہی ہیں جس کے حُسنِ عمل سے زمین آسمان بھر جاتے ہیں۔

ایناس نے انتہائی دل گیر لہجے میں کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ دنیا فانی ہے اور اسماعیل ہنیہ سے ہماری ملاقات جنت میں ہوگی۔

Ismail Haniyeh

KHAULA

ENAS HANIYEH

GRIPPING VIDEO