Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹانک میں ججز کی گاڑی پر حملہ، اسکواڈ میں شامل 2 اہلکار شہید

گاڑی میں مقامی عدالت کے تین ججز موجود تھے، تینوں ججز محفوظ رہے
اپ ڈیٹ 02 اگست 2024 04:56pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ٹانک میں ججز کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ججز کے اسکواڈ میں شامل 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق حملے کے وقت گاڑی میں مقامی عدالت کے 3 ججز موجود تھے، حملے میں تینوں ججز محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے ڈی آئی خان روڈپربھگوال کے قریب جج کی گاڑی پر حملہ کیا۔ شہید پولیس اہلکاروں میں سپاہی عبداللہ، اور صمد شامل ہیں۔

صدر مملکت کی ججوں کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت

صدر آصف علی زرداری نے ٹانک میں ججوں کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

آصف زرداری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید اہلکاروں کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

یاد رہے رواں ہفتے میں ٹانک ڈیرہ اسماعیل خان مین شاہراہ پر تیسرا واقعہ ہے۔ دو روز قبل یواین کی گاڑی پر حملہ ہو جبکہ اسی روز بینگ کیش وین کو پکڑا گیا اور پانچ کروڑ روپے لوٹنے کے بعد گاڑی کو آگ لگا کر چھوڑ گئے۔

اسی شاہراہ پر گذشتہ ماہ جج شاکر اللہ کو نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا جو بعدازاں تعاون کے عوض رہا کیے گئے۔

پاکستان

terrorism