Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہیکل ٹیکس آن لائن ادا کرنے کی سہولت متعارف کرادی گئی

پریمیم نمبر پلیٹس کیلئے اسمارٹ کارڈ جاری ہوں گے، نادہندگان کے خلاف کارروائی ہوگی، شرجیل میمن
اپ ڈیٹ 02 اگست 2024 05:55pm

محکمہ ایکسائز اور حکومت سندھ نے انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ ٹیکس کے نظام کو ون لنک سے جوڑ دیا گیا۔ اب عوام گھر بیٹھے ٹیکس ادا کرسکیں گے۔ پریمیم نمبر پلیٹس حاصل کرنے والوں کو اسمارٹ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گاڑی تبدیل کرنے کی صورت میں نیا اسمارٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔

صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کہتے ہیں آن لائن نظام سے شفافیت کو فروغ ملے گا۔ نئی ڈیجیٹل سروس عوام کا وقت بچانے، پریشانی کم کرنے اور عوام کی انگلیوں تک سہولت لانے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔ نئے آن لائن نظام سے عوام عوام کسی بھی منٹوں میں ٹیکس ادا کرسکیں گے۔ یہ محفوظ طریقہ ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چوکیاں قائم کی جائیں گی۔ گاڑیوں کا ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں ہوں گی۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرِ اطلاعات و ٹرانسپورٹ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز سلیم راجپوت، ڈی جی ایکسائز اورنگ زیب اکبر پنہور اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

شرجیل میمن نے شو رومز پر گاڑیوں کی رجسٹریشن آسان بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ کارڈ سے پریمیم نمبر پلیٹس کی جعل سازی کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

پریمیم نمبر پلیٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ بھی جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 50 نمبرز کی نیلامی ہوگی۔ پریمیم نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی بھی جلد شروع کی جائے گی۔ 200 نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی ہوگی۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب زدگان کے لیے مکانات کی تعمیر کی مد میں دی جائے گی۔

کسی بھی میڈیا ہاؤس نے کم تنخواہ دی تو اشتہار بند کردیں گے، شرجیل میمن

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ ہم نے کبھی میڈیا کے خلاف کوئی کام نہیں کیا، میں خود بھی من گھرٹ کہانیوں کا شکار رہا ہوں، ہم آزادی صحافت کی حمایت کرتے ہیں، کسی بھی میڈیا ہاؤس نے کم تنخواہ دی تو اشتہار بند کردیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نفرت اورانتشار کی سیاست نہیں چاہتے، ہم ملکی اداروں کےخلاف مہم کےخلاف ہیں، ملک کو اس وقت یکجہتی اورہم آہنگی کی ضرورت ہے، ہم نے کسی صورت ملک کو نقصان پہنچنےنہیں دینا، ہم سب کو ملک کیلئےمل کر ایک ساتھ کھڑے ہونا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ حکومت گئی تو ملک کو نقصان پہنچایا جائے، ہم نے ہمیشہ لوگوں کو جوڑنےکی بات کی ہے، ہماری لیڈرشپ نے ملک کیلئےجانوں کےنذرانے پیش کیے۔ ملک کو موجودہ بحران سے بھی صدر زرداری ہی نکال سکتے ہیں۔

Sharjeel Memon

Premium Number Plates

EXCISE AND TAXATION

VEHICLE TAX

ONLINE PAYMENT