Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

روہت شرما کو اپنی توند چھپانا مہنگا پڑگیا

سابق بھارتی کپتان کی جانب سے میچ سے قبل کی تصویر انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی تھی
اپ ڈیٹ 02 اگست 2024 02:33pm
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹس/ بی سی سی آئی/ روہت شرما
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹس/ بی سی سی آئی/ روہت شرما

معروف بھارتی سابق کپتان روہت شرما کو ایڈیٹ تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنا مہنگا پڑگیا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی نشاندہی پر تصویر ہی ڈیلیٹ کرنا پڑگئی۔

تفصیلات کے مطابق روہت شرما کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کیا گیا تھا، سابق کپتان بھارت اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچ سے قبل موجود تھے۔

تاہم اس تصویر میں روہت شرما پریکٹس سیشن کے دوران موجود تھے، لیکن ان کا پیٹ کافی اندر دکھائی دے رہا تھا۔

لیکن یہی تصویر جب بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تھی تو سوشل میڈیا صارفین بھی ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکے۔

کیونکہ دونوں تصاویر میں کافی فرق دکھائی دے رہا تھا، بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں روہت کا پیٹ باہر کو نکلے ہوئے دکھائی دیا اور موٹے دکھائی دیے تھے، تاہم جو انسٹاگرام پر سابق کپتان نے تصویر اپلوڈ کی، اس میں ’اسمارٹ اور ہینڈسم‘ دکھائی دیے۔

کوہلی اور روہت شرما کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت سے متعلق بھارتی بورڈ نے تصدیق کردی

اس پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کرنے سے گریز نہیں کیا، ایک صارف نے لکھا کہ وزن کم کرنے کا نیا طریقہ۔

جبکہ ایک صارف نے محض روہت شرما کی تصویر کا اسکرین شاٹ اور بی سی سی آئی کی تصویر کا اسکرین شاٹ ایک ساتھ موازنے کے طور پر شئیر کردیا۔

rohit sharma

Instagram

BCCI

Indian Cricketer