ریلورے ٹریک پر سیلنڈر رکھنے والا یوٹیوبر گرفتار
بھارت میں یوٹیوبر کو ریلوے ٹریک پر گیس سیلنڈر رکھنا مہنگا پڑگیا ہے، پولیس نے یوٹیوبر کو حراست میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے پرایگراج میں ریل کے راستے میں خلل پیدا کرنے کے الزام میں یوٹیوبر کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق یوٹیوبر گلزار شیخ کو یکم اگست کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ یوٹیوبر کے خلاف مقدمہ ریلوے پروٹیکشن فورس کی جانب سے درج کیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتانا تھا کہ ایکس پر وائرل ویڈیو کے بعد 24 سالہ نوجوان کے خلاف قدم اٹھایا گیا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان ریلوے ٹریک پر سکے، پتھر اور سیلنڈر رکھ رہا تھا۔
تاہم ویڈیو پر تشویش کے دوران اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ یہ ویڈیو ایڈیٹ کی مگئی تھی، ٹرین کسی بھی خلل کا باعث بننے والی چیز پر سے نہیں گزری تھی۔
جبکہ گلزار شیخ کی جانب سے ویڈیوز بنائی جاتیں اور اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی جاتی تھیں۔
Comments are closed on this story.