Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیتی پوسٹنگ پر پابندی، ترکی نے ’انسٹاگرام‘ پر پابندی عائد کردی

میٹا پلیٹ فارم کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا
شائع 02 اگست 2024 11:54am

حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیتی پیغام کو بلاک کرنے کے اقدام پر ترکی کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام نے اسرائیلی حملے میں شہید اسماعیل ہنیہ سے متعلق تعزیتی پیغامات کی پوسٹنگ بلاک کردی تھی اور اس حوالے سے ترک وزیر اطلاعات نے انسٹاگرام کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

اب ترکی نے فیس بک کے بعد معروف فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر پابندی عائد کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ترکی نے انسٹاگرام تک عوامی رسائی انتہائی محدود کردی ہے۔ اس حوالے سے انفو ٹیک ریگولیٹر کے مطابق ترکیہ انتظامیہ کی جانب سے پابندی کی اسباب اور مدت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

ترک ایوان صدر کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر التون نے ایکس پر کہا کہ ’یہ سنسرشپ ہے اور انسٹاگرام نے اپنی کارروائی کے لیے کسی پالیسی کی خلاف ورزی کا حوالہ نہیں دیا‘۔

دوسری جانب انسٹاگرام (میٹا پلیٹ فارم) کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ ترکی کی انفارمیشن ٹیکنالوجیز اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی نے 2 اگست کو اپنی ویب سائٹ پر فیصلہ شائع کیا۔

فیس بک

Ismail Haniyeh Killed