Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

والدین کی بے حسی، نومولود کو چیونٹیاں کاٹتی رہیں

نومولود بچہ تکلیف کی حالت میں رو رہا تھا، کہ اسی دوران نوجوان کی توجہ حاصل کر گیا
اپ ڈیٹ 02 اگست 2024 12:09pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ نیوز فلیش
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ نیوز فلیش

روس میں ایک ایسا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں والدین کی بے حسی کے باعث نومولود بچے کی جان پر بات آگئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق روس کے گاؤں میلنینو میں سڑک پر چلتے نوجوان نکولائی پخوموو کو نومولود بچے کی چیخنے اور رونے کی آوازیں آ رہی تھیں، جس پر نوجوان نے فورا طبی امدادی ٹیم کو اطلاع دی۔

ذرائع کے مطابق نوجوان کو مغالطہ ہوا کہ گویا یہ کوئی بلی کے بچے کی آواز ہے، تاہم تلاش کرنے پر انکشاف ہوا کہ نومولود بچہ تکلیف کے باعث رو رہا تھا۔

نوجوان ایک دن کے بچے کو اپنی شرٹ میں لپٹا کر اسپتال پہنچایا، جہاں میڈیکل حکام کی جانب سے بتانا تھا کہ نومولود بچے کے جسم چیونٹیوں اور کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے کے نشان موجود ہیں۔

جبکہ نومولود بچے کے جسم پر سورج کی تپش کے باعث جلد جھلس چکی تھی، دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نومولود بچے کی صحت اطمینان بخش ہے تاہم زخموں پر مرہم رکھا جا رہا ہے۔

علاج کے بہانے نومولود کو دوسرے شہر لا کر غائب کرنے والی نرس گرفتار

تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ نیوز فلیش

دوسری جانب پولیس کی جانب سے 1 دن کی نومولود بچی کی والدہ 32 سالہ ندیزدا سوروکینا کو گرفتار کیا گیا ہے، روس کے علاقے کرسک اوبلاست سے تعلق رکھنے والی سوروکینا پر قتل کے چارج لگائے گئے ہیں۔

جبکہ خاتون کی جانب سے اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ سنگل ماں ہے اور تین بچوں کے بعد اب چوتھے بچے کی پرورش اور خرچہ اٹھا نہیں سکتی ہے۔

جبکہ خاتون کے پڑوسی ویرونیکا دوکوکینا کا کہنا تھا کہ خاتون نے بچوں کے والد سے علیحدگی کے بعد یہ انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہوگا۔ پڑوسی کا مزید بتانا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کے کپڑے خاتون کو دیتی تھیں۔

russia

Mother

father

Newborn Baby