Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

”برزخ“ میں ہم جنس پرستی کے موضوع پر عوام بھڑک اٹھے

فواد خان اور صنم سعید کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرڈالا
اپ ڈیٹ 02 اگست 2024 12:10pm

پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول ہونے والی ویب سیریز“برزخ“ تازہ ترین سیریز ہے،جو یوٹیوب پر زی 5 اور زی زندگی پر اسٹریم کی جارہی ہے۔ یہ سیریز ریلیز ہوتے ہی تنازعات کا شکار ہوگئی۔

پاکستانی ہد ایتکار عاصم عباسی کی تحریر کردہ اس ویب سیریز کو بھارتی پروڈیوسر نےپروڈیوس کیا ہے۔

بگ باس کے معروف یوٹیوبر کنٹیسٹنٹ کی دونوں بیویوں سے علیحدگی کی خبر سامنے آگئی

19 جولائی کو اس سیریز کی پہلی قسط ریلیز کی گئی تھی۔ پہلی اور دوسری قسط کو پاکستانی اور بھارتی عوام نے بےحد پسند کیا تھا، تاہم تیسری قسط کےنشر ہوتے ہی پاکستانی عوام میں ایک بھونچال آگیا، اس قسط میں مرد کرداروں کی ایک دوسرے سے رغبت اور رومانوی مناظر کو پیش کیا گیا ہے۔

اداکار فواد خان، صنم سعید، سلمان شاہد، محمد فواد خان اور ساجد حسن کو متعدد مناظر میں جنسی موضوعات اور بچوں کی جانب سے جنسی مواد کے بارے میں بات کرنے کی وجہ سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سیریز پر پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ اس نے کئی حدیں عبور کر لی ہیں۔

فواد خان نے اس سے قبل بالی ووڈ فلم ”کپور اینڈ سنز“ میں بھی ہم جنس پرست کا کردار ادا کیا تھا۔ اور سوشل میڈیا صارفین اس وجہ سے بھی ان پر شدید تنقید کررہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سیریز اسلامی احکامات اور ہمارے معاشرے کے منافی پیغامات کا پرچار کر رہی ہے۔ جس میں ہم جنس پرستی کو فروغ دیا جارہاہے۔

صارفین کی بڑی تعداد فواد خان ٓ، اوراداکارہ صنم سعید کو بینڈ کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے ،کئی سوشل میڈیا صافین اسے پیسہ کمانے کا ایک ذریعہ قرار دے رہےہیں۔ اور انہوں انے ان اداکاروں کے خلاف بائیکاٹ مہم کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ ویب سیریز ’برزخ‘ کے ذریعے 12 سال بعد ایک ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی کرنےوالے اداکارفواد خان اور صنم سعید نے اس سیریز میں سوتیلے بہن بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle