Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

قائد اعظم کے رشتے دار اور شاہ رخ خان کے درمیان لڑائی

آئی پی ایک کی میٹنگ کے دوران دونوں معروف شخصیات کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا ہے
شائع 02 اگست 2024 10:46am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

حال ہی میں بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور قائد اعظم کے رشتے داروں کے درمیان گرما گرمی ہوئی ہے، جس کی خبر بھارتی میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل 2025 کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے فرنچائز مالکان کے ساتھ ایک میٹنگ کی جا رہی تھی، جہاں کولکتہ نائٹ رائڈرز کے کو اونر شاہ رخ خان اور پنجاب کنگز کے کو اونر نس واڈیا کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان تلخ کلامی کی وجہ نمبرز برقرار رکھنے یا پھر میچ کارڈ کے حقوق کو قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز بی سی سی آئی کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی، کہ ٹیم مالکان کے درمیان مثبت بات چیت رہی، واضح رہے آئی پی ایل کی میگا نیلامی جلد شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پریتی زنٹا نے شاہ رخ خان کے ساتھ اسکرین پر اپنے ممکنہ تعاون پر خاموشی توڑ دی

تاہم کئی ٹیموں کے مالکان کی جانب سے مخالفت کی گئی ہے، جبکہ ساتھ ہی کھلاڑی کے مستحکم روسٹر، اسکاؤٹنگ کے لیے ریوارڈز اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے سپورٹ جیسے مطالبات سامنے رکھے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان کی جانب سے بھی میگا نیلامی کی مخالفت کی گئی تھی، جبکہ نمبرز برقرار رکھنے کے معاملے پر نس واڈیا سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ آئی پی ایل/دائیں طرف شاہ رخ خان/ بائیں طرف نس واڈیا

بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان تبدیلیوں کے خلاف تھے، تاہم نس واڈیا شاہ رخ خان کی مخالفت کرتے دکھائی دیے۔

عید کے موقع پر شاہ رخ خان کا روایتی انداز

واضح رہے نس واڈیا معروف بھارتی کاروباری شخصیت نسلی واڈیا کے بیٹے ہیں، جو کہ رشتے میں قائد اعظم محمد علی جناح کے نواسے ہیں۔ نسلی واڈیا کی والدہ ڈینا واڈیا قائد اعظم محمد علی جناح کی بیٹی تھیں۔

Bollywood actor

Shahrukh Khan

NUSLI WADIA

NESS WADIA

DINA WADIA

QUAID E AZAM Muhammad Ali Jinnah

relatives

ipl 2025