Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

وزیرِداخلہ کا تھانہ کھنہ کا دورہ، افسران کی غیر موجودگی پر اظہارِ برہمی

تھانے میں نشئی سوئے ہوئے تھے، محسن نقوی نے چار ریڑھی بانوں کو چھوڑنے اور موٹر سائیکلیں ریلیز کرنے کا حکم دیا
شائع 02 اگست 2024 10:29am

وزیرِداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کا دورہ کیا اور تفتیشی افسران کے غیر حاضر ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

وزیرداخلہ نے چار ریڑھی بانوں کو چھوڑنے کا حکم دیا اور تھانے میں بند موٹرسائیکلیں ان کے مالکان کے حوالے کرنے کی بھی ہدایت کی۔

جب وفاقی وزیرِ داخلہ اسلام آباد کے تھانہ کھنہ پہنچے تو تفتیشی افسر ٹیوٹی پر موجود نہیں تھے اور متعدد سائلین ان کا انتظار کر رہے تھے۔

محسن نقوی نے تھانے کی کارکردگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم ڈیوٹی افسر کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔

تھانے کے ایک کمرے میں چند نشئی سوئے ہوئے تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کمرے میں داخل ہوکر انہیں جگانے کی کوشش بھی کی۔

تھانہ کھنہ میں 1500 موٹر سائیکلیں اور کئی گاڑیاں بند ہیں۔ بیشتر موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے۔

وزیر داخلہ نے تھانے کی مخدوش حالت پر ناراضی کا اظہار کیا۔ انہوں نے حوالات میں موجود ملزموں سے ان کے مقدمات کے بارے میں پوچھا۔

mohsin naqvi

THANA KOHNA

OFFICER ABSENT

ADDICTED ASLEEP