Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں شہریوں نے تین ڈاکوؤں کی دُھنائی کردی

مقابلوں میں زخمی ہونے والے ڈاکو گرفتار، شہرِ قائد میں اسٹریٹ کرائمز پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
شائع 02 اگست 2024 09:45am

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کا گراف نیچے نہیں لایا جاسکا ہے۔ شہرِ قائد کے بیشتر علاقوں میں اسٹریٹ کرمنلز دندناتے پھر رہے ہیں۔ اسلحے کے زور پر وہ شہریون کو کہیں بھی گھیر کر لُوٹ لیتے ہیں۔

کورنگی اور سرجانی میں ڈکیتوں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ گلبرگ میں عوام نے تین مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ لیا۔ مشتعل افراد نے ڈاکوؤں کی ڈٹ کر دُھنائی کر ڈالی۔ عوام کے ہاتھوں دُھنائی سے ملزمان اَدھ مُوئے ہوگئے۔

لانڈھی میں پولیس نے خاتون سے لوٹ مار کی کوشش ناکام بنادی۔ اس واردات کو ناکام بنانے کے لیے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔

پولیس نے جمشید کوارٹرز کے علاقے سے رکشہ گینگ کے تین اہم کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں کو رکشہ میں بٹھاکر لوٹا کرتے تھے۔ ملزمان نے 10 جولائی کو شہری سے 37 ہزار روپے لُوٹے تھے۔

کارروائی کےدوران پولیس نے ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ عوامی حلقوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز کو ناکام بنانے کے لیے جامع حکمتِ عملی کے ذریعے کام کیا جائے تاکہ شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہو اور اُنہیں سکون کا سانس لینے کا موقع ملے۔

STREET CRIMES IN KARACHI

THREE DACOITS THRASHED

ENCOUNTERS

WOUNDED CUPRITS ARRESTED