Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرمپ کے بھتیجے نے کملا ہیرس کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا

فریڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایک کتاب کے ذریعے خاندانی تنازعات کو بے نقاب کیا ہے۔
شائع 02 اگست 2024 09:12am

سابق امریکی صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بھتیجے فریڈ ٹرمپ سوم نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کو ووٹ دیں گے۔

فریڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایک کتاب شائع کی ہے جس کی پروموشن کے لیے وہ امریکی میڈیا کو انٹرویوز بھی دے رہے ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی مہم چلا رہے ہیں۔ اس کتاب میں فریڈ نے ٹرمپ خاندان کے اندرونی جھگڑوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

کتاب کی پروموشن کے لیے فریڈ ٹرمپ بڑے پیمانے پر سفر بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس کتاب کے ذریعے بتانا چاہا ہے کہ ترمپ خاندان کی الجھنیں بہت زیادہ ہیں اور یہ خاندان اس قدر الجھا ہوا ہے تو اس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے معاملات کو اپنے حق میں کرنے کے لیے ایسا بہت کچھ کیا ہے جو نہیں کرنا چاہیے تھا۔

فریڈ کہتے ہیں کہ خاندان کو اس مقام تک لانے یعنی اُسے اندرونی جھگڑوں میں الجھانے کی سب سے زیادہ ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد ہوتی ہے کیونکہ اُنہیں نے بہت سے معاملات کو الجھاکر رکھ دیا ہے۔

فریڈ نے اس کتاب میں اپنے دادا کے ترکے کے کی تقسیم سے متعلق معاملات بھی کُھل کر بیان کیے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ ترمپ نے ترکے کی تقسیم میں ایسی بے قاعدگیاں کی ہیں جن سے خاندان میں پھوٹ پڑی ہے۔

فریڈ کا کہنا ہے کہ وہ صدارتی انتخاب میں امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کو ووٹ دینا پسند کریں گے کیونکہ اُن کی شخصیت غیر متنازع ہے۔ ٹرمپ نے خاندان میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے حوالے سے اپنا حق ادا نہیں کیا۔

INTERNAL RIFTS

FRED TRUMP III

KAMALA HARRIS ENDORSED

FAMILY FEUDS