Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے خلاف آخری سیکنڈ میں گول کرکے میچ جیت لیا۔
شائع 01 اگست 2024 11:30pm

ناروے کپ کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سنسنی خیز مقابلے میں قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال نے ناروے کےسٹرنڈیم کلب کو 3-1 سے شکست دے دی۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے خلاف آخری سیکنڈ میں گول کرکے میچ جیت لیا۔ ناروے میں پاکستانی کمیونٹی کامیچ جیتنے کےبعد جشن بھی منایا ۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے میچ کے پہلے ہاف میں1گول اسکور کیا۔ جبکہ دوسرے ہاف میں 2گول اسکور کرکے کواٹر فائنل میں جگہ بنا لی ۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے عبیداللہ، محمد کاشف، محمد عیسیٰ نے ایک ایک گول اسکور کیا قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کل اپنا کواٹر فائنل میچ جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔

قومی ٹیم 2023میں ایونٹ کی ناقبل شکست ٹیم رہی تھی۔

Norway

Pakistani Team