Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

گھر میں بند پالتو کتوں نے مالک کی لاش کو کھا لیا

کتے ایک ہفتے سے گھر میں پھنسے ہوئے تھے، بنکاک پولیس کا بیان
شائع 01 اگست 2024 11:01pm
تصویر بشکریہ فری پک
تصویر بشکریہ فری پک

گھر میں مالک کی موت کے بعد پالتو کتوں نے اس کی لاش کھا لی، واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنکاک کے ایک بند گھر سے دو درجن کے قریب کتوں کو ریسکیو کیا گیا تھا جو بغیر خوراک اور پانی کے کئی دن بند تھے۔

’پہلے مرغی آئی یا انڈہ‘ کی پہیلی بحث میں تبدیل، دوست نے دوست کا قتل کر دیا

پولیس نے بتایا کہ مکان مالک 62 سالہ اٹاپول چارون پیتھک کی گھر کے اندر ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے موت ہو گئی تھی، مالک کی موت کے بعد کتے کم از کم ایک ہفتے سے گھر میں بغیر خوراک اور پانی کے پھنسے ہوئے تھے۔

پالتو کتے زندہ رہنے کے لیے اپنے مردہ مالک کی لاش کو کئی دن تک کھانے پر مجبور رہے۔

پولیس نے بتایا کہ کتے کم از کم ایک ہفتے تک گھر میں پھنسے تھے جب ان کے مالک 62 سالہ اٹاپول چارون پیتھک کی گھر کے اندر ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر سے موت واقع ہوئی۔

دی نیشن نے رپورٹ کیا کہ اٹاپول چارون کے پڑوسی کو اس وقت شک ہوا جب اس نے اس کے گھر کی گھنٹی بجائی لیکن لائٹس آن ہونے کے باوجود اسے کوئی جواب نہیں ملا۔ بعد ازاں اس نے پولیس کو اطلاع دی۔

جب پولیس مرنے والے شخص کے گھر میں داخل ہوئی تو انہوں نے گھر میں بے تہاشا کچرا پایا اور اس کا گھر کتوں سے بھرا ہوا تھا جس کے بعد پولیس نے پالتو کتوں کو ریسکیو کرنے کے لیے ایک این جی او سے مدد لی۔

این جی او کے مطابق انہوں نے 28 کتوں کو بچایا لیکن دو خوراک کی کمی سے مر چکے تھے، جب وہ وہاں پہنچے تو متوفی کی لاش کے ارد گرد تقریباً 15 کتے موجود تھے۔

Dogs locked up

dead owner

without food

eat body

Bangkok house