Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں مددگار ون فائیو کا سسٹم ڈاؤن ہوگیا، شہری شکایت درج کروانے میں ناکام

برسات کی وجہ سے سسٹم میں ٹیکنیکل فالٹ ہوا تھا، کراچی پولیس
شائع 01 اگست 2024 10:59pm

کراچی میں مددگار ون فائیو کا سسٹم ڈاؤن ہوگیا شہری کمپلین نہیں کراسکے۔

ون فائیو مددگار سسٹم بیٹھ جانے سے ساری ون فائیو موبائل گاڑیاں اور اہلکار کئی گھنٹوں سے فارغ بیٹھ گئے ۔

واقعے سے متعلق آپریشن مینیجر مددگار ون فائیو نے بتایا کہ ون فائیو کے سسٹم میں فنی خراب کا سامنا تھا ٹیکنیکل ٹیم نے ون فائیو کی میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کو دور کردیا ہے ، پہلی مرتبہ سسٹم میں ٹیکنیکل فالٹ سامنے آیا ہے ۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ برسات کی وجہ سے سسٹم میں ٹیکنیکل فالٹ ہوا تھا کسی بھی ہنگامی صورتحال یہ پھر فوری مدد کے لیے ون فائیو پولیس ہیلپ لائن پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

karachi

Karachi Police