Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاق کے سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی تعطیل ختم کر دی گئی

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سےتمام تعلیمی اداروں کو ہدایات ،نوٹیفکیشن جاری
شائع 01 اگست 2024 08:34pm

وزارت تعلیم حکام کاہفتہ کی تعطیل ختم کرنےکافیصلہ سامنے آیا ہے ۔ جس کے تحت وفاق کے سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی تعطیل ختم کر دی گئی ۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سےتمام تعلیمی اداروں کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 10 اگست سے وفاق کے ماتحت تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی تعطیل ختم ہو جائیں گی تعلیمی اداروں کا تمام اسٹاف معمول کےحاضری یقینی بنائے گا تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان ان ہدایات ہر عمل یقینی بنائیں گے ۔

federal government

Schools