Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کا ایک بار پھر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

وزیراعظم ارکان پارلیمنٹ کو سیاسی حکمت عملی پر خصوصی ہدایات جاری کریں گے
شائع 01 اگست 2024 05:41pm

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر ملکی سیاسی صورت حال پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملک کی سیاسی صورتِ حال پر مشاورت ہوگی۔

وزیراعظم استحکام پاکستان پارٹی، نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ضیاء کے ارکان سے بھی مشاورت کریں گے۔

وزیراعظم کی بجلی بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی ہدایت

وزیراعظم کی جانب سے قانون سازی اور سیاسی امور پر بریفنگ ہوگی، وزیراعظم ارکان پارلیمنٹ کو سیاسی حکمت عملی پر خصوصی ہدایات جاری کریں گے۔

خیال رہے کہ ایم کیوایم رہنما مشاورت کے سلسلے میں وزیراعظم سے ملاقات کرچکے ہیں۔

PM Shehbaz Sharif

Meeting with Allies