Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک بھر میں کہاں کتنی بارشیں ہوئیں ؟ ڈی جی میٹ نے بتا دیا

مون سون سیزن چل رہاہے، یہ 3 ماہ پر محیط ہوتا ہے، مہر صاحبزاد خان
شائع 01 اگست 2024 05:26pm

اسلام آبادمیں ڈی جی میٹ مہر صاحبزاد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک بھر میں بارشوں کے اعدادو شمار بتا دئے کہا کہ مون سون سیزن چل رہاہے، یہ 3 ماہ پر محیط ہوتا ہے لاہور میں آج ہونے والی بارش نے ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔

ڈی جی میٹ کا کہنا تھا کہ مون سون سیزن چل رہاہے،یہ 3 ماہ پر محیط ہوتا ہے آج لاہور میں کافی زیادہ بارش ہوئی جس کی پیش گوئی کی ہوئی تھی۔

لاہور ائیرپورٹ میں آج ہونے والی بارش نے ریکارڈ توڑ دیا ہے لاہور میں ایسی بارش 1980 میں 332 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ آج لاہور ائیرپورٹ پر 360 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جس سے 44 سالوں کا بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔ لاہور میں بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ ہوئی ہے۔

مہر صاحبزاد خان نے بتایا کہ کشمیر میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہوئے ہیں اس اسپیل میں زیادہ بارش لاہور ائیرپورٹ پر ہوئی ہے یہ بارشیں چاول کی فصل کے لیے مفید ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں تربیلا میں پانی کی سطح 1526 تک پہنچ گئی ہے سب ڈیموں میں مزید پانی کی گنجائش باقی ہے اگر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو دریائے چناب میں فلڈ کی صورتحال ہوسکتی ہے ، راوی کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ تربیلا اورمنگلا ڈیمز میں سیلابی صورتحال کا خدشہ نہیں ہے۔

مہر صاحبزاد خان نے کہا کہ ہمارے پاس جولائی کے مہینے میں پورے ملک میں 7 فیصد کم بارشیں ہوئیں، بلوچستان میں 23 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں ابھی تک سب سے زیادہ بارش جولائی کے مہینےمیں لاہورائیرپورٹ میں 662 ملی میٹرریکارڈ کی گئی ہے، جولائی کے مہینے میں 5 مون سون کے سپیل آئے ہیں ۔ حالیہ سپیل پانچواں سپیل ہے۔

Met Office

rainy weather

lahore rain