Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا اگلے دو ہفتوں میں نیا سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان

عوام 5 اگست کو صوابی پہنچ کر بانی پی ٹی آئی سے محبت کا ثبوت دیں، عمرایوب
اپ ڈیٹ 01 اگست 2024 10:31pm

آئندہ 2 ہفتےمیں گرینڈالائنس بلانے جارہے ہیں، گرینڈالائنس کیلئے تمام جماعتوں سے رابطے ہوں گے ، اسد قیصر نے عمر ایوب کے ہمرا ہ عمران خان سے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی کہا کہ گرینڈ الائنس کیلئے تمام جماعتوں سے رابطے ہوں گے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ان تمام جماعتوں کوملائیں گے جو رجیم چینج کے خلاف ہیں، جوسڑکوں پر تحریک چلا رہے ہیں ہم ان کو اکھٹا کریں گے۔ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے آواز اٹھائیں گے۔

اسد قیصرکا کہنا تھا ہم جماعت اسلامی کے دھرنے اور مطالبات کی حمایت کرتے ہیں یہ ملک آئین وقانون کے مطابق چلے گا، مہنگائی اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ قبول نہیں کریں گے ۔

جبکہ عمرایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ عوام 5 اگست کوصوابی پہنچیں اور عمران خان سے محبت کا ثبوت دیں۔ ہمارے اتحاد کا نام تحریک تحفظ آئین پاکستان ہے۔

عمرایوب کا مزید کہنا تھا کہ پی پی اورن لیگ کےپاورپلانٹس کی وجہ سے بجلی مہنگی ہوئی، ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کے خرچے بڑھ گئے ہیں۔ عوام پرٹیکس اور بوجھ بڑھ رہے ہیں جبکہ ان کے اپنے لئے مزے ہیں۔

عمرایوب نے بتایا کہ پی ٹی آئی دورمیں ایوان صدراوروزیراعظم ہاؤس کے خرچے کم کیے تھے بشریٰ بی بی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو کس جرم میں جیل میں رکھا گیا ہے، بشریٰ بی بی کا جرم کیا ہے؟ بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ سے کوئی تعلق نہیں۔

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےاسماعیل ہنیہ کی شہادت پرافسوس کااظہارکیا، حماس رہنماکوایران کی سرزمین پر شہید کرنے سے مسلمانوں میں غم وغصہ ہے، مغربی ممالک اسرائیلی جارحیت پرکیوں خاموش ہیں؟ کیا اسرائیل کوکوئی روکنے والا نہیں ہے؟ عالمی برادری اسرائیل کوفلسطینیوں کے قتل عام سے روکے۔

Asad Qaiser

umar ayub