Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کمبل مانگنے پر ائیرلائن انتظامیہ آپے سے باہر

ایئر کینیڈا کے ترجمان کی جانب سے بھی واقعے پر ردعمل سامنے آگیا
شائع 01 اگست 2024 02:58pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ ویڈیو اسکرین گریب

یوں تو دوران پرواز ایسے کئی واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جہاں مسافروں کی جانب سے غصے کا اظہار کیا جاتا رہا ہے، تاہم اس بار ایئرلائن عملہ ہی آگ بگولا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایئر کینیڈا کی ایک ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کی ہے، جہاں دوران پرواز مسافر کے کمبل مانگنے پر فلائٹ اٹینڈینٹ غصے میں آگئی۔

ذرائع کے مطابق مراکش سے مانٹریل جانے والی پرواز جمعے کے روز مسافر اور عملے کے درمیان گرما گرمی کے باعث کینسل ہوگئی۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق مسافر کی جانب سے ٹھنڈے درجہ حرارت کے باعث شکایت بھی کی جا رہی تھی اور ساتھ ہین کمبل کی ڈیمانڈ بھی کی گئی۔

جس پر فائٹ اٹینڈینٹ کا کہنا تھا کہ آپ برتاؤ صحیح کریں یا پھر آپ کو آف لوڈ کردیا جائے گا، میں اپنے عملے کے خلاف کچھ غلط نہیں سن سکتی ہوں۔

سارہ علی خان ایئرہوسٹس پربرس پڑیں، سوشل میڈیا صارفین آگ بگولا

دوسری جانب ایئر کینیڈا کی جانب سے بھی فلائٹ منسوخ ہونے کی تصدیق کردی گئی، جبکہ بیان میں مزید کہنا تھا کہ نئی کریو ٹیم کو اتوار کے روز طیارے میں بھیجا گیا۔

ایئر لائن ترجمان کے مطابق ہم اس واقعے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، اور اس پر جلد ایکشن لیا جائے گا۔ ہم وقت ضائع ہونے اور برا تجربہ ہونے پر مسافروں سے معافی مانگتے ہیں۔

Air Canada

fight

FLIGHT ATTENDANT

blanket

cancelled