Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی خفیہ ایجنسی کی گرپتونت سنگھ پنوں کوقتل کرنے کی نئی سازش کا انکشاف

سازش میں ملوث مزید پانچ بھارتی انٹاریو سے گرفتاری ظاہری کردی گئی، رپورٹ
شائع 01 اگست 2024 12:50pm

بھارتی خفیہ ایجنسی کی جانب سے گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی نئی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔

قتل کی نئی سازش کے حوالے سے بلومبرگ کی خصوصی رپورٹ کے مطابق سکھ فار جسٹس کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی دوسری سازش پکڑی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سازش میں ملوث مزید پانچ بھارتی انٹاریو سےگرفتاری ظاہری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں سکھ رہنما کے بیٹے کی شادی میں گرپتونت سنگھ پنوں کو نشانہ بنایا جانا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتاریاں نومبر دوہزار تئیس میں کی گئی تھی، شادی سے ایک روز قبل 5 افراد کو اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔

گرپتونت سنگھ قتل سازش کیس، نکھل گپتا کو امریکا کے حوالے کرنے کی تیاری

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد پر قتل کا الزام عائد نہیں کیا گیا اور نہ ہی عدالت میں اسلحہ رکھنے کا الزام ثابت ہوسکا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ گرفتار افراد کی گاڑی سے اسلحہ ملنا، اس بات کو تقویت دیتا ہے کہ مسٹر پنوں ہدف تھے۔

سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے معاملے پر کینیڈین حکام کی خاموشی پر مایوس کا اظہار کیا۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ حقائق سامنے نہ لا کر لگتا ہے کینیڈا نے بھارتی ایجنٹوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت نجر اور پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے سے انکاری ہے۔