Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جماعت اسلامی کا دھرنا جاری: حافظ نعیم نے ’حکومت ہٹاؤ‘ تحریک کی دھمکی دے دی

بارش کے باعث مری روڈ پرسجایا گیا پنڈال بھی سکڑگیا کچھ محفوظ مقام پرچلے گئے تو بیسیوں شرکا نے میٹروپل تلے پڑاو ڈالا ہوا ہے
اپ ڈیٹ 01 اگست 2024 03:34pm

راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا دھرنا ساتویں روز میں داخل ہوگیا۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے پاس ہماری کسی بات کا جواب نہیں، اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو دھرنا حکومت ہٹاؤ تحریک میں تبدیل ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ بارش کے باعث مری روڈ پر سجا پنڈال سکڑ گیا۔ بیسیوں شرکا نے میٹروپل تلے پڑاو ڈال لیا۔ حکومت اوردھرنا قیادت کے درمیان مذاکرات کے دو ادوارہوچکے تاہم کوئی مثبت پیشرفت نہیں ہوسکی۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم ہمارے مطالبات سے بھاگ رہی ہے، حکومتی مذاکراتی ٹیم کے پاس ہماری کسی بات کا جواب نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو دھرنا حکومت ہٹاؤ تحریک میں تبدیل ہوجائے گا، مذاکرات کا تیسرا دور میڈیا پر ہونا چاہیے۔

بارش کے باعث مری روڈ پرسجایا گیا پنڈال بھی سکڑگیا

مفاد عامہ کے مطالبات کولیکرجماعت اسلامی کا دھرنا ساتویں روزمیں داخل ہوگیا۔ بارش کے باعث مری روڈ پرسجایا گیا پنڈال بھی سکڑگیا کچھ محفوظ مقام پرچلے گئے تو بیسیوں شرکا نے میٹروپل تلے پڑاو ڈالا ہوا ہے۔

ساتویں روز بھی ناشتہ حسب روایت نان حلوے سے ہی ہوا، جس کے بعد شرکا توانا تو ہوئے لیکن بارش کے باعث پنڈال موافق نہیں تھا۔

دھرنا شرکا کی قیادت بھی حسب معمول مقرراوقات میں ہی اسٹیج پر رونما ہوتے لیکن درجنوں کارکنان جم پر پنڈال کی زینت بنے ہوئے۔

خیال رہے کہ حکومت اور دھرنا قیادت کے درمیان مذاکرات کے دو ادوار ہوچکے تاہم کوئی مثبت پیشرفت نہیں ہوسکی۔ گزشتہ روز حکومتی کمیٹی نے مطالبات پر سوچ بچار کیلیے مزید وقت مانگا ہے۔

Jamat e Islami

jamat e islami protest

JAMAT e ISLAMI LAHORE

jamaat e islami women wing