اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ، پاکستان میں دہشت گردی کے خطرات میں اضافے کا انکشاف
دہشت گردی سے متعلق اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستان میں دہشت گردی کے خطرات میں اضافے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق خطرات کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور افغانستان میں پناہ لیے دیگر عسکریت پسند گرہوں سے ہے، ٹی ٹی پی نے پاکستان کے اندر اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں۔
رپورٹ میں طالبان، القاعدہ کے ساتھ ٹی ٹی پی کے بڑھتے ہوئے تعاون کے خدشے کا بھی اظہار کیا گیا ہے، تین دہشت گرد تنظیمیں مل کر فوجی ٹریننگ بھی کر رہی ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز وزارت داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو اب سے ”فتنہ الخوارج“ کہا جائے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ان دہشت گردوں نے مذہب کی آڑ میں اسلام کے تشخص کو بگاڑ کر رکھ دیا، اب سے ان دہشت گردوں کے ناموں کے ساتھ لفظ خارجی لکھا اور پڑھا جائے گا، اقدام کا مقصد تنظیم کی حقیقی نوعیت اور نظریے کی عکاسی کرنا ہے۔
دہشتگردی میں ملوث دو تنظیمیں حافظ گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کالعدم قرار
وزارت داخلہ کی جانب سےدہشتگردوں کیخلاف جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کو اب سے“فتنہ الخوارج“ کہا جائے گا، دہشتگردی سےوابستہ افرادکےساتھ مذہبی القاب استعمال نہیں کیے جائیں گے، اس اقدام کا مقصد تنظیم کی حقیقی نوعیت اورنظریے کی عکاسی کرنا ہے۔
Comments are closed on this story.